پاکستان کیخلاف فتح کے باوجود دھونی میچ آفیشلز پر برس پڑے

لو اسکورنگ کا مطلب 80، 100 رنز نہیں، کم سے کم 130رنزہونے چاہئیں، بھارتی کپتان

پیر 29 فروری 2016 15:25

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ میں فتح کے باوجود بھارتی کپتان نے میچ آفیشلز پر اعتراضات کے تیر برسا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں ہفتے کو بھارت نے پاکستان ٹیم کو 5 وکٹ سے شکست دی، اس نے گرین شرٹس کو 83 رنز پر آوٴٹ کیا اگرچہ پورے میچ کے دوران امپائرنگ کا معیار مایوس کن اور پاکستان کے خلاف بھی کئی فیصلے ہوئے مگر بھارتی کپتان دھونی پاکستانی بیٹسمین خرم منظور کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مسترد ہونے کا غصہ نہیں بھولے، انھوں نے خاص طور پر امپائرز کی جانب سے ایئرفون کے استعمال پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امپائرز ان دنوں واکی ٹاکی تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر ساتھ میں اب ایئرفون بھی لگارہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ صرف ایک کان کے ساتھ کام کررہے ہوتے جوکہ انتہائی مشکل ہے، انھیں اپنے اردگرد جو کچھ ہورہا ہے وہ اچھی طرح سنائی ہی نہیں دیتا ہوگا، انھیں اس حوالے سے غور کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر جب بولر گیند کرنے کیلئے آئے تو کان سے یہ فون نکال دینا چاہیے تاکہ گیند کی بیٹ سے ٹکر ہو تو وہ آواز سن سکیں۔

متعلقہ عنوان :