میر ی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر پر فارم کرسکوں ،محمد عامر نے قوم سے درخواست کردی

پیر 29 فروری 2016 15:25

میر ی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر پر فارم کرسکوں ،محمد عامر نے قوم سے ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء )قومی کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی جیسے لیجنڈری کھلاڑیوں کا میری تعریف کرنا حوصلہ افزا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف خاص منصوبہ بندی نہیں تھی ،صرف جا رحانہ باولنگ کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ٹیم اور کپتان نے بھر پور سپورٹ کیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں ،قوم سے درخواست ہے کہ میری حوصلہ افزائی کریں تاکہ مزید بہتر پرفارم کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے تعریف حوصلہ افزا ہے ،بھارت کے خلاف اسپیل کی وجہ سے ردھم میں آنے میں مدد ملی ہے۔محمد عامر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹارگٹ کم تھا ،اس لیے پلان صرف اٹیک کرنے کا تھا۔