جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلیے منفرد مہم شروع کر دی

پیر 29 فروری 2016 15:24

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلیے منفرد مہم شروع کر دی

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز میں ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا جس پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے ایک منفرد مہم شروع کر دی ہے تاکہ دنیائے کرکٹ کے شائقین کو اپنی ٹیم کی جانب متوجہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پروٹیز مینجمنٹ نے ایک ویڈیو تیار کی ہے جس میں ان کے کھلاڑی دلفریب موسیقی پر اپنا جادو جگاتے نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے اس نغمے کو فائر بال کانام دیاگیا ہے۔ ابراہام ڈی ویلیئرز نے بھی ویڈیو کیلئے خاص انداز اپنا یا ہے جبکہ ڈیل اسٹین، کگیسو ربادا، فرحان بہردین، کوئنٹن ڈی کوک ،رلی روسو،ڈیوڈ ملر، عمران طاہر اور مورنے موکل بھی جلوہ گر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :