ملتان،بھیک مانگنے پر تاجر کا بھکاری پر تشدد ، لہولہان کر دیا

پیر 29 فروری 2016 15:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء ) ملتان کے علاقے حسن پروانہ میں بھیک مانگنے پر تاجر طیش میں آ گیا اور گداگر کو ٹائلیں مار کر اس کو لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

حسن پروانہ روڈ پر باندہی نامی گداگر اپنی 3 سالہ بیٹی کیساتھ بھیک مانگ رہا تھا جس پر ٹائلز کی دوکان پر بیٹھے تاجر نے اسے مانگنے سے منع کیا ، تاہم نہ رکنے تاجر کو غصہ آ گیا اور گداگر کو ٹائلیں مار دیں جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم تاجر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے گداگر کا بیان ریکارڈ کر کے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :