ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی ، پی سی بی پر شاہدآفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباؤبڑھ گیا
پیر 29 فروری 2016 15:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر شاہدآفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباؤبڑھ گیا، ایشیاء کپ میں کارکردگی بہتر نہ بنانے کی صورت میں شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت سے محروم ہو سکتے ہیں ، پی سی بی تھنک ٹینک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں متبادل قیادت کے لئے سرفرازاحمداور شعیب ملک کے ناموں پرغور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پی سی بی شاہدآفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباوبڑھ گیاہے۔میڈیا لابیز کے علاوہ بااثر شخصیات بھی بورڈ کا قیادت میں تبدیلی کا مشورہ دے رہی ہیں ۔(جاری ہے)
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے اگلے میچز میں قومی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے بوم بوم آفریدی کپتان برقرار نہیں رہ سکیں گے۔
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے چھتیس ٹی ٹونٹی میچزکھیلے۔سولہ جیتے اور انیس میں اسے شکست ہوئی۔اکتوبر 2014ء میں محمد حفیظ کا جانشین مقرر ہونے کے بعد سترہ میچز میں قومی ٹیم نے آٹھ فتوحات اوراتنی ہی ناکامیوں کاسامنا کیا۔آٹھ میں سے چارکامیابیاں زمبابوے کیخلاف تھیں۔ بھارت کے خلاف ایشیاء کپ میچ میں کپتان کے غلط فیصلوں پربھی سخت تنقید کی جارہی ہے۔اہم میچ کی وکٹ کو نہ سمجھنے پر بھی سوشل میڈیا میں آفریدی کوآڑے ہاتھوں لیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی تھنک ٹینک نیورلڈٹی ٹونٹی میں متبادل قیادت کیلئے سرفراز احمد اورشعیب ملک کے ناموں پر غور شروع کردیاہے۔شعیب ملک کی زیرقیادت پاکستان نے 17ٹی ٹونٹی میچز میں بارہ جیتے اورچار ہارے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پرچیتے نے حملہ کردیا
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.