کمالیہ ، چیچہ وطنی روڈ پر موٹرسائیکل رکشا اور کار میں تصادم ، 10افراد شدید زخمی ،

پیر 29 فروری 2016 15:02

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) چیچہ وطنی روڈ پر چوکی چدھڑ کے قریب موٹرسائیکل رکشا اور کار میں تصادم ، 10افراد شدید زخمی ، دو کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر چوکی چدھڑ کے قریب تیزر فتار کار اور موٹر سائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں زرینہ بی بی، اقراء ، حمزہ ، محمد یونس اور عبد الغفور سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ لایا گیا، جن میں سے دو زخمیوں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :