وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے بیول میں دفتر سے عوام مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،چوہدری ایازاختروارثی ، چوہدری محمدالیاس

پیر 29 فروری 2016 15:00

کلر سیداں۔ 29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویدا خلاص یو سی بیول میں ترقی اور خوشحالی کی ایک نئی لہر لائیں گے۔ بیول میں اْن کے دفتر کے افتتاح کے بعد اب اہلیان علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ،جس سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

چوہدری ایازاختروارثی اور چوہدری محمدالیاس نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سوئی گیس کے حوالے سے بیول کے مکینو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نئے کنکشن کے حصول کے لیے کئی کئی ماہ درکار ہوتے ہیں اب مسلم لیگ ن بیول کے دفتر میں اہلیان بیول کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :