کلر سیداں،یو سی سموٹ کے لیے 57 لاکھ روپے کی گرانٹ پر شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں، راجہ طارق محمود

پیر 29 فروری 2016 15:00

کلر سیداں۔ 29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی سموٹ راجہ طارق محمود نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یو سی سموٹ کے لیے 57 لاکھ روپے کی گرانٹ دی ہے، جس پروفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے گرانٹ کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی اورحافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :