بھارت کیخلاف ٹیم کی ناقص کاکردگی نے آفریدی کی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قیادت خطرے میں ڈال دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 14:25

بھارت کیخلاف ٹیم کی ناقص کاکردگی نے آفریدی کی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قیادت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء )ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی نے شاہد آفریدی کے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قیادت کوخطرے میں ڈال دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ پر ورلڈ ٹی ٹونٹی میں تجربہ کار آل راؤنڈر کی کپتانی کے حوالے سے بہت دباؤ ہے اور بہت سے حلقے کرکٹ بورڈ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا مشورہ دے رہے ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے اس معاملے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف اہم میں بعض غلطیوں پر میڈیا اور کرکٹ شائقین نے شاہد آفریدی پر شدیدتنقید کی ہے جس کے بعد اس بات کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل آل راؤنڈ ر کو کپتانی سے ہٹا کر کسی اور قیادت سونپ دی جائے ، اس مقصد کے لیے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا نام زیر غور ہے۔بھارت کیخلاف اہم میچ میں پچ کو صحیح طور پر نہ سمجھ سکنے پر سوشل میڈیا پر بھی آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور شائقین کرکٹ آل راؤنڈر سے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قیادت کسی اور کے سپرد کرکے اب ملکی کرکٹ کو خیر آباد کہ دینا چاہیئے ۔