مشرفی مرتضی نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

پیر 29 فروری 2016 14:11

مشرفی مرتضی نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی کپتان نے کہا کہ زیادہ لمبی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔مجھے علم نہیں کہ کتنے عرصہ تک کرکٹ کھیل سکوں گا۔بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے اس لئے کہا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ کا میچ مشرفی کے کیر کیئر کا آخری میچ ہوسکتا ہے۔