بھارت کیخلاف شاندار سپیل،’آسٹریلین بھابھی ‘بھی محمد عامر کی گرویدہ

پیر 29 فروری 2016 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ایشاء کپ ٹی ٹونٹی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فاسٹ باوٴلر محمد عامر کے شاندار باوٴلنگ سپیل نے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی ان کا گروید ہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں انٹر سکول ٹینس ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی شنیر ا اکرم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ’آسٹریلین بھابھی ‘ کا کہنا تھا کہ پاکستانی باوٴلنگ کے پہلے 20منٹ دیکھنے لائق تھے اور بالخصوص محمد عامر کے سپیل نے انہیں خوب متاثر کیا۔

اپنے شوہر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی جوان دکھتے ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ان کی کوچنگ انتہائی شاندار رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی عائلہ کو بھی کرکٹر بنائیں گی۔