قومی جونئیر سکواش ٹیم قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

پیر 29 فروری 2016 13:55

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) قومی جونئیر سکواش ٹیم قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ 19 سے 23 مارچ تک قطر کے شہر دوحہ میں کھیلا جائے گا جس میں عاصم اور اسرار احمد پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایونٹ میں میزبان قطر، مصر، پاکستان، جرمنی، ملائشیاء اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور امید ہے کہ قطر سرکٹ تھری ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :