ممتاز قادری کی پھانسی پاکستان کی فتح ہے ، تاثیر فیملی کی فتح ابھی باقی ہے۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہریار تاثیر کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 فروری 2016 13:29

ممتاز قادری کی پھانسی پاکستان کی فتح ہے ، تاثیر فیملی کی فتح ابھی باقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ممتاز قادری کی پھانسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہریار تاثیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ممتاز قادری کو 29 فروری یعنی لیپ ائیر کو پھانسی دی گئی ، جو کہ قدرت کی جانب سے ایک پراسرار اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی پاکستان کی فتح ہے ، تاثیر خاندان کی نہیں۔

(جاری ہے)

شہریار تاثیر نے کہا کہ تاثیر خاندان کی فتح میرے بھائی شہباز تاثیر کی بحفاظت گھر پہنچنے میں ہو گی۔ میں اپنے بھائی کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ اس کی حفاظت فرمائیں۔ یاد رہے کہ سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو اگست 2011ء میں لاہور سے اغوا کیا گیا تھا۔