پانچ سال بعد کم بیک شائقین کرکٹ کی محبت اور پی سی بی کی کوششوں سے ہوا، محمد عامر

پیر 29 فروری 2016 13:16

میر پور ڈھاکہ/لاہور۔29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ کے اراکین اور پی سی بی کے عہدیداران کی طرف سے مسلسل مباردکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ محمد عامر نے کہاکہ میرا کرکٹ میں پانچ سال کے بعد کم بیک شائقین کرکٹ کی محبت اور پی سی بی کی کوششوں سے ہوا۔

(جاری ہے)

میری نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارمنس بھی اچھی رہی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے عوام کی طرف سے جتنی محبت ملی ہے وہ میری توقعات سے بڑھ کر ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھا ہے اب میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ تمام کھلاڑی بھائیوں کی طرح مجھے اعتماد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :