آسٹریلیا ، کلب کرکٹ میچ کے دورا ن نامعلوم افراد نے پچ کھود ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 13:09

آسٹریلیا ، کلب کرکٹ میچ کے دورا ن نامعلوم افراد نے پچ کھود ڈالی

وکٹوریا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) بھارت میں موجود ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی سوچ ہزاروں میل دور آسٹریلیا بھی پہنچ گئی ، وکٹوریا میں ایک کلب میچ کے دوران میزان کلب کنگز ویلے دو روزہ میچ کے دوسرے روز کامیابی کا عزم لیے گراؤنڈ پہنچی تو اکھڑی پچ نے ان کے سارے ارمان ٹھنڈے کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق وکٹورین ٹرف کرکٹ کمپٹیشن کے دو روزہ میچ میں میزبان کلب کنگز ویلے نے سن شائن ہائیٹس کی ٹیم کو 186رنز پر ڈھیر کرکے دن کے اختتام پر 1وکٹ کھو کر 46رنز بنالیے تھے جس کے بعد اسے اپنی کامیابی کا یقین ہوچلا تھا تاہم ہفتے کو جب ٹیم میچ کے دوسرے کھیلنے کے لیے گراؤنڈ پہنچی تو انہیں پچ پر موجود کورز ہٹے ہوئے ملے جبکہ پچ کو بھی دونوں جانب سے کھود دیا گیا تھا ۔

میچ کو کہیں اور منتقل کرنے کی کوششیں ناکام گئیں اور اسے ڈرا قرار دیکر کنگز ویلے کرکٹ کلب کو کم سے کم پوائنٹس سے نواز دیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

کلب کے خزانچی پیٹر ہارڈ مین کا کہنا تھاکہ انہوں نے کنگز ویلے کیساتھ اپنے 60سالہ ساتھ میں پہلی بار ایسا واقعہ دیکھا ہے ، جس کسی نے بھی یہ کام کیا اسے بخوبی علم تھا کہ وہ کیا کررہا ہے ،یہ کام کسی تیز دھار آلے کی مدد سے کیا گیا ہے اور یہ کرنے والوں سے پچ دونوں طرف سے کھودی ۔

کرکٹ پچ کھودنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس سے پہلے جنوری 1999ء میں بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستان کا دورہ ہندوستان سبوتاژ کرنے کے لیے دہلی کے فیروز شاہ سٹیڈیم میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ محض کچھ قبل پچ کھود ڈالی تھی تاہم خوش قسمتی سے انتظامیہ کے پاس اتنا وقت موجود تھا کہ میچ کو چنائی منتقل کردیا گیا ۔

آسٹریلیا ، کلب کرکٹ میچ کے دورا ن نامعلوم افراد نے پچ کھود ڈالی

متعلقہ عنوان :