اجے جدیجا نے شاہد آفریدی کو ان کی کارکردگی کی طرح یک رخی اور روایتی کپتان قرار دیدیا
پیر 29 فروری 2016 13:01
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اجے جدیجا نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ان کی کارکردگی کی طرح یک رخی اور روایتی کپتان قرار دیدیا پاکستان کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور کپتان شاہد آفریدی اس وقت رن آوٴٹ ہوکر پویلین سدھار گئے تھے جب پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 35 رنز پر گر چکی تھیں اور اس وقت ان کا وکٹ پر ٹھہرنا ضروری تھا مگر رویندرا جدیجا اور دھونی نے اپنی بہترین فیلڈنگ کے ذریعے انھیں رن آوٴٹ کیا تھا۔
بھارت کے سابق بلے باز جدیجا کا پاکستان ٹیلی وژن اسپورٹس میں کہنا تھا کہ میں پچھلے 19 سال سے شاہد آفریدی کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور اور میرا ماننا ہے کہ وہ ہمیشہ ایک ہی پہلو اور یک رخی سوچ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
شاہد آفریدی کے جلدی بازی میں رن آوٴٹ ہونے پر جدیجا نے کہا کہ اگراس وقت آفریدی کی جگہ کوئی ذمہ دار کھلاڑی ہوتا تو وہ دوسرا رن لے کر اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کے بجائے ایک رن پر اکتفا کرتا ‘اس وقت پاکستان کو ایک رن اتنا اہم نہیں تھا لیکن میچ کو تبدیل کرنے کیلئے ایک وکٹ کافی تھی45 سالہ جدیجا نے شاہد آفریدی کا بھارتی کپتان دھونے سیموازنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم ایس دھونی بھی جارحانہ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں لیکن وہ باوٴنڈری حاصل کرنے کی کوشش کے بجائے 40 گیندیں کھیل سکتا ہے جو انھیں مستقل مزاج کھلاڑی بناتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آفریدی ایک طویل کیریئر میں اپنا رویہ تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور موقع کی مناسبت سے اپنے اسٹائل کو تبدیل کرکے پیش کرنا مشکل ہورہا ہے۔شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 1996 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جب سے مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور بلا شبہ ملک کے کرکٹ اسٹار ہیں، پچھلے دس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ان کی بیٹنگ میں کارکردگی کو دیکھا جائے تو ان کا بڑا اسکور 29 رنز ہے جبکہ پاکستان کے کپتان کی حیثیت سے جیت کا اوسط 50 فی صد سے بھی کم ہے۔اجے جدیجا نے کہا کہ پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 40 رنز ہوں یا 400 رنز اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آفریدی ہمیشہ اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہیں اور وہ یہ گزشتہ 19 سال سے کررہے ہیں۔شاہدآفریدی اپنی کپتانی میں بھی وہی یک رخی نقطہ نظر کو استعمال کرتے ہیں انھوں نے جس راستے کا انتخاب کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھتے وقت کیا تھا اس سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے۔جدیجا نے آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی مسئلے کا حل نہیں، سلیکٹرز اور سابق کھلاڑیوں کو انھیں کپتانی دینے سے قبل ان مسائل پر غور کرنا چاہیے تھا۔لوگوں نے شاہد آفریدی کو ان کے کھیل کے اسٹائل کی وجہ سے اسٹیار بنا یا ہواہے، اب وہ ان سے تبدیلی کی توقع کیسے کرسکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.