مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی جیسے لیجنڈکھلاڑیوں کا میری تعریف کرنا حوصلہ افزا ہے ‘ محمد عامر

پیر 29 فروری 2016 13:01

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی جیسے لیجنڈکھلاڑیوں کا میری تعریف کرنا حوصلہ افزا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘بھارت کے خلاف خاص منصوبہ بندی نہیں تھی ،صرف جا رحانہ باؤلنگ کرنا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ٹیم اور کپتان نے بھر پور سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں ،قوم سے درخواست ہے کہ میری حوصلہ افزائی کریں تاکہ مزید بہتر پرفارم کر سکوں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے تعریف حوصلہ افزا ہے ،بھارت کے خلاف اسپیل کی وجہ سے ردھم میں آنے میں مدد ملی ہے ۔محمد عامر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹارگٹ کم تھا ،اس لیے پلان صرف اٹیک کرنے کا تھا ۔