ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی دستے کی کارکردگی تسلی بخش،چیف ڈی مشن اصلاح الدین

پیر 29 فروری 2016 12:55

ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی دستے کی کارکردگی تسلی بخش،چیف ڈی مشن اصلاح ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ان کھیلوں میں قومی دستے کی کار کردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ رواں ہفتے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور اچھے نتائج کے حصول کے لئے اہم تجاویز بھی دی ہیں، جبکہ بھارت میں کھیلوں کے لئے دی جانے والی سہولتوں، اسٹیڈیم اور جمنازیم کے معیار، سری لنکا اور مالدیپ بنگلہ دیش کے کھیلوں کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، وہاں کھیلوں کی سہولتوں اور کھلاڑیوں کی تربیت کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں قومی دستے کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 2010کے ڈھا کا کے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے80میڈلز حاصل کئے تھے جبکہ گوہاٹی کے گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد106 ہے۔

(جاری ہے)

تاہم گولڈ میڈلز کی تعداد میں اضافہ کے لئے پاکستان اولمپک اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ کے لئے مناسب اقدامات کرنا پڑینگے تاکہ 2018میں نیپال کے ساؤتھ ایشین گیمز اور جکارتا کے ایشین گیمز میں زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کیے جاسکیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام دیا جائیاور بے روزگار کھلاڑیوں کے لئے روزگار کے انتظامات کئے جائیں جبکہ عارضی ملازمت کے حامل ایتھلیٹس کو مسقل کیا جائے