جنوبی افریقہ کے فاسٹ باوٴلر ڈیل سٹین فٹ ہوگئے،آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے

پیر 29 فروری 2016 12:42

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باوٴلر ڈیل سٹین فٹ ہوگئے،آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی ..

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین فٹ ہوکر آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ویسٹرن پروینس کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مسابقتی کرکٹ میں کامیاب واپسی کی۔

(جاری ہے)

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ وہ فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ ٹیم کی نمائندگی کرنے کو تیار ہیں۔

فاسٹ باوٴلر کندھے کی تکلیف کے باعث گزشتہ دو ماہ سے عالمی کرکٹ سے باہر تھے۔سٹین کا کہنا تھا کہ’میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لیے ٹھیک ہوں، انجری کے حوالے سے تمام چہ مگوئیاں ایک طرف لی جاسکتی ہیں اور میں پچھلے تین ہفتوں سے ٹھیک ہوں، اسی لیے آج میں کھیل رہا ہوں اگر میں زخمی ہوتا تو آج یہاں نہیں کھیل رہا ہوتا اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کو تیار ہوں جہاں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :