شاہد آفریدی اپنی 36 ویں سالگرہ کل منا ئیں گے

پیر 29 فروری 2016 12:27

شاہد آفریدی اپنی 36 ویں سالگرہ کل منا ئیں گے

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی چھتیس برس کے ہو گئے ان کی36ویں سالگرہ کل یکم مارچ منگل کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداح اور کرکٹ شائقین سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا شاہد آفریدی ورلڈٹی 20 ایشیاء کپ میں شمولیت کی وجہ سے اپنی سالگرہ بیرون ملک منائیں گے۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :