بھارت کیخلاف شاندار سپیل،’آسٹریلین بھابھی ‘بھی محمد عامر کی گرویدہ ہوگئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 12:04

بھارت کیخلاف شاندار سپیل،’آسٹریلین بھابھی ‘بھی محمد عامر کی گرویدہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ایشاء کپ ٹی ٹونٹی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فاسٹ باؤلر محمد عامر کے شاندار باؤلنگ سپیل نے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی ان کا گروید ہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں انٹر سکول ٹینس ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی شنیر ا اکرم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ’آسٹریلین بھابھی ‘ کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلنگ کے پہلے 20منٹ دیکھنے لائق تھے اور بالخصوص محمد عامر کے سپیل نے انہیں خوب متاثر کیا ۔

اپنے شوہر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی جوان دکھتے ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ان کی کوچنگ انتہائی شاندار رہی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی عائلہ کو بھی کرکٹر بنائیں گی۔