جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 4 مارچ کو کھیلا جائے گا

پیر 29 فروری 2016 11:42

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 4 مارچ کو کھیلا ..

ڈربن ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا، کنگز میڈ، ڈربن میں شیڈول میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 6 مارچ کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔