ایشیا کپ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد سری لنکا کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے،روی شستری

پیر 29 فروری 2016 11:42

ایشیا کپ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد سری لنکا کو آسان حریف تصور کرنے ..

ڈھاکہ ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر روی شستری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے باوجود سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، سری لنکا کو میچ میں شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کا برقرار رکھیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار انکی ٹیم ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور ٹورنامنٹ میں شامل کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے اور ہر میچ جیتنے کی کوشش کرینگے، تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے، ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں بھی انکی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور امید کرتا ہوں کے انکی ٹیم اپنے معیار کر برقرار رکھنے کی کوشش کریگی۔

متعلقہ عنوان :