بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا، تلکا رتنے دلشان

پیر 29 فروری 2016 11:42

بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا، تلکا رتنے دلشان

ڈھاکہ ۔29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور اوپننگ بلے باز تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں شکست سے پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت دکھ ہوا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کی ٹیم کو شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں اس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، انکی کوشش ہوگی کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرسکے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا لیکن میچ میں ٹیم برا کھیلی اور دباؤ کا شکار ہوئی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر بہت مایوسی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ آئندہ میچوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے اگلے میچ میں شکست کو بھلا کر میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران اپنی خامیوں کا جائزہ لیا ہے اور ان کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :