شناخت چھپانے کے لیے مفرور مجرم نے اپنی انگلیاں ہی چبا ڈالیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 فروری 2016 00:53

شناخت چھپانے کے لیے مفرور مجرم نے اپنی انگلیاں ہی چبا ڈالیں

ایک مفرور مجرم اپنی شناخت ظاہر ہونے کے ڈر سے اتنا خوفزدہ ہوا کہ شناخت سے بچنے کے لے اس نے اپنی انگلیوں کی پوریں ہی چبا ڈالیں۔
کرک کیلی نے اپنی انگلیاں اس وقت چبانی شروع دی تھی جب اوہائیو میں پولیس نے نشہ کرنے کے شبے میں اسے روکا اور گاڑی میں بٹھادیا۔
انگلیاں چونکہ پوری طرح چبائی جا چکیں تھی، اس لیے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

اس پر شواہد مٹانے اور کار سرکار میں خلل ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرک کیلی پر غلط بیانی اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کے الزامات بھی ہیں۔
تالمیج کی پولیس کا کہناہے کہ ٹیمپا، فلوریڈا میں کرک کو دوسرے بہت سے لوگوں کے ساتھ نشہ کرنے کے جرم میں پکڑ کر بغیر ہاتھ باندھے گاڑی میں بٹھا دیا، جس کی وجہ سے اسے انگلیاں چبانے کا موقع مل گیا۔پولیس نے بتایا کہ روکےجانے پر کرک نے انہیں غلط نام بتایا تاہم جب ایک پولیس والے نے اس کے ہاتھ پر ٹیٹو دیکھا تو پہچان گیا۔ مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ وہ فلوریڈا میں اسلحے اور منشیات کے جرائم میں پہلے سے ہی مطلوب ہے۔