میٹرو ٹرین پر سوالات وہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس 2,2 کروڑ کی گاڑیاں ہیں ، منصوبے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ کورٹ جا سکتا ہے ، میٹرو ٹرین کے لئے پیسے قرضے سے لیے گئے ہیں اور آسان شرائط پر ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو، اورنج لائن دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے، حکومت عدالتوں کے حکم پر عمل نہیں کر رہی تو ہماری کیا سنے گی،شفقت محمود
اتوار 28 فروری 2016 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین پر سوالات وہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس 2,2 کروڑ کی گاڑیاں ہیں ، اس منصوبے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ کورٹ جا سکتا ہے ، میٹرو ٹرین کے لئے پیسے قرضے سے لیے گئے ہیں اور آسان شرائط پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اورنج لائن دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ، اتنے مہنگے پراجیکٹ پر ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اعتراض ہے تو کورٹ میں جاؤ اتوار کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے پاس 2,2 کروڑ کی گاڑیاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے پر کسی کو اعترا ض ہے تو وہ عدالت میں جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے میٹرو ٹرین کے پیسے قرضے سے لیے ہیں اور آسان شرائط پر ہیں ۔ ہمیں پوری امید ہے کہ جب میٹرو ٹرین مکمل ہو جائے گی تو اس کے ناقدین بھی اس کی تعریفیں کریں گے اور اس پر سفر کرکے فخر محسوس کرینگے ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اورنج لائن دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے جو لاہور میں بنایا جا رہا ہے ۔
عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے اور حکمران اربوں روپے میٹرو جیسے منصوبوں میں لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعتراض کریں تو ہمیں کہتے ہیں عدالت جاؤ ۔ اب جمہوری حکومت ہے مگر ان کا رویہ ڈکیٹیروں جیسا ہی ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ حکومت عدالتوں کے کسی احکام پر عمل نہیں کر رہی تو یہ ہماری کیا سنے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.