ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دینگے :وزیر اعلی ہماچل پردیش

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 22:12

ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ..

دھرم شالا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء )بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلی نے دھمکی دی ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دھرم شالا کے مقام پر شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ کسی صورت نہیں ہوں دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل ہی پاک ، بھارت کرکٹ میچ خطرے میں پڑ گیا ہے کیوں ریاستی وزیر اعلی نے میچ میں رخنہ اندازی کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

ہماچل پردیش میں یوں تو کانگریس کی حکومت ہے لیکن اس کے لچھن بی جے پی والے ہوتے جارہے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلی ویر بہادرا سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی صورت پاکستانی ٹیم کو اپنے صوبے میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دھر م شالا کے مقام پر شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ بھی نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے میچ روکنے کے لیے دھر نا دینے بھی عندیہ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ ور لڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور بھارت نے دھر م شالا کے مقام پر 19مارچ کو آمنے سامنے آنا ہے ۔