وزیراعلیٰ پرویز خٹک کاعوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 30 اکتوبر تک پشاور میں 100 جدید ترین ائرکنڈیشن بسیں چلانے کا حکم
اتوار 28 فروری 2016 20:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اس سال30 اکتوبر تک پشاور شہر میں سو جدید ترین ائرکنڈیشن بسیں چلانے کا حکم دیا ہے یہ ہدایات اُنہوں نے پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر ، ممبرصوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، جاوید نسیم، ضلعی ناظم ارباب عاصم، چیف سیکرٹری ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید بسیں چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جدید ائرکنڈیشنڈ بسیں کوریڈور 2 کے علاوہ رنگ روڈ اور حیات آباد میں بھی چلائی جائیگی ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے ہر لحاظ سے باسہولت بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں منصوبے کیلئے مناسب فرم کی تلاش کیلئے اظہار دلچسپی کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور میں بس رپیڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبے کی فیزبیلیٹی مکمل ہو چکی ہے جبکہ فزبیلٹی سٹڈی پر کام اس سال جنوری میں شروع ہو چکا ہے جو اگست تک مکمل ہو جائے گا اسی طرح ڈٹیل انجینئرنگ ڈئزائننگ پرکام جولائی میں شروع ہو کر اس سال نومبر میں مکمل ہو گا اجلاس کو بتایا گیا کہ کوریڈور2 جو چمکنی سے شروع ہو کر کارخانو مارکیٹ پر ختم ہو گاکی تعمیر کاکام اگلے سال جنوری میں شروع ہو گا جو دسمبر2017 تک مکمل ہو گا اور اس پر 20 بلین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی تعاون فراہم کرے گا وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے پی سی ون کی سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کیمزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.