کپتان سمیت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر نیوالے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا جائیگا،چیف سلیکٹرہارون رشید
اتوار 28 فروری 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ کپتان سمیت کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کھلاڑی کا حق ہے لیکن اگر کپتان یا کوئی اور کھلاڑی ٹیم میں کارکردگی نہیں دکھائے تو ٹیم کے انتخاب میں اس کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر نظرثانی کے فیصلے کی خبر پر پوچھے گئے سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طورپر کھلاڑی کا حق ہے کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو ریٹائرمنٹ کے لیے مجبور نہیں کر سکتے'۔واضح رہے کہ حال ہی میں پی سی بی نے ماسٹرز چمپیئنز لیگ میں شرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو باقاعدہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے سے باز رکھنے کے لیے قانون نہیں بنایا جاسکتا جیسا کہ یہ ہر کرکٹ کھیلنے والے ملک میں ہوتا ہے لیکن اگر ایک کپتان یا ایک کھلاڑی ٹیم میں اچھا نہیں کھیلتا تو اس کو خود بخود منتخب نہیں کیا جائے گا'۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو ہٹانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔قبل ازیں کچھ رپورٹس تھیں کہ سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بہترین قیادت کرنے پر اظہر علی کی جگہ قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا جارہا ہے جنھوں نے لاہور قلندر کی کپتانی کی تھی اور ٹیم پلے آف مرحلے تک بھی پہنچنے میں بھی ناکام رہی تھی۔ہارون رشید نے کہا کہ 'یہ تمام رپورٹس بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی وزن نہیں۔انھوں نے احمد شہزاد کے حوالے سے کہا کہ انھیں خراب فارم کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، مستقبل میں اگر وہ اچھا کھیلتے ہیں تو منتخب کرلیا جائے گا'۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.