سعودی عرب میں ”شمال کی گرج“فوجی مشقوں کا آغاز،پاکستان سمیت متعدد ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت

اتوار 28 فروری 2016 20:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سعودی عرب کے شمال میں "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا،مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے فوجی دستے شرکت کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال میں "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ مشقوں میں جن ممالک کے فوجی دستے شرکت کر رہے ہیں ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگا، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، ترکی، تیونس، کوموروس، جبوتی، سلطنت عما، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریتانیا۔

ان کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ "درع الجزہرہ" فورس بھی مشقوں میں شریک ہے۔افواج کی تعداد اور مشقوں کے لیے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے "شمال کی گرج" کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان مشقوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شمال کی گرج مشقوں میں غیرسرکاری فورسز اور دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جب کہ روایتی آپریشنوں کے نمونے سے نسبتا کم شدت کی کارروائیوں کی جانب منتقلی کی تربیت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

ان کے علاوہ مشقوں میں فورسز کو طویل مسافت اور مدت کی مختلف شکلوں میں کام کرنے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب کہ خطے کو دہشت گرد دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور امن و امان کے عدم استحکام جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :