سیاستدان لانگ مارچ کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچیں ، لانگ مارچ سے ملکی معیشت کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ہے ‘ نیب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاستدان لانگ مارچ کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچیں کیونکہ لانگ مارچ سے ملکی معیشت کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ہے ‘ نیب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ لانگ مارچ کو چھوڑ کر عوام کی بھلائی کا سوچیں ۔

لانگ مارچ سے ملکی معیشت پہلے ہی بہت تباہ ہو چکی ہے۔ عمرن خان کو تنقید کی بجائے اپنے صوبے میں کام کرنے چاہئیں۔ عمران خان کے یو ٹرن عوام کے سامنے ہیں۔ اب اس پر کیا تبصرہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرین لین منصوبے سے ترقی ہو گی۔ ایاز صادق نے کہاکہ نیب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔