زمین پر بہت بڑی تباہی ہو سکتی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 19:17

زمین پر بہت بڑی تباہی ہو سکتی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28فروری۔2016ء)امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدان آج کل بڑے گھبرائے ہوئے ہیں کیونکہ تقریبا 100 فٹ بڑا ایک سیارچہ ہمارے کرہ ارض کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ سیارچہ ہماری زمین سے ٹکرا سکتا ہے جس سے بہت بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس سیارچے کے اگلے سال 28 ستمبر 2017ء کو زمین سے ٹکرانے کے قوی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہی سیارچہ دو سال قبل بھی ہماری زمین کے قریب سے گزرا تھا تاہم اس وقت اس کی کرہ ارض سے دوری تقریبا ایک اعشاریہ تین ملین میل دور تھا لیکن اس دفعہ شاید اس کا فاصلہ خطرناک حد تک قریب ہو سکتا ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارچے کی اس مرتبہ ہماری زمین سے دوری تقریبا 9 میلن میل یا گیارہ ملین میل کے درمیان ہو سکتی ہے۔ خطرناک حد تک ہماری زمین سے قریب ہونے کے باعث سائنسدان خوفزدہ ہیں کہ اگر یہ سیارچہ اگر ہماری زمین سے ٹکرا گیا تو اس سے ایٹمی بموں سے زیادہ توانائی خارج ہوگی۔