روس، کوئلے کی کان میں 3دھماکے،5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک،متعدد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 28 فروری 2016 18:42

روس، کوئلے کی کان میں 3دھماکے،5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک،متعدد ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) روس میں کوئلے کی ایک کان میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں کوئلے کی ایک کان میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جس میں 5 ریسکیو اہلکار اور کان کنوں سمیت دیگر 36افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے اکثر کی حالت انتہائی تشویشناک ہیاوردھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :