ویرات کوہلی پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی دکھانے کے نتیجے میں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 17:36

ویرات کوہلی پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی دکھانے کے نتیجے میں میچ فیس ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء )بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی دکھانے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میچ میں ویرات کوہلی کو 49کے انفرادی سکور پر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا ،کوہلی اس فیصلے سے خوش نہیں نظر آرہے تھے اور بار بار اپنے بلے کی جانب دیکھ رہے تھے ،ری پلیز سے بھی ثابت ہوا کہ گیند انکے بلے سے ٹکرا کر پیڈ پر لگی تھی تاہم آئی سی سی نے انہیں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی دکھانے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30فیصدجرمانہ عائد کردیا ۔