پشاور، ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شیرین محل نے ٹرافی اپنے نام کرلی
اتوار 28 فروری 2016 17:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شیرین محل نے جیت لی فائنل میں ملک سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست ، جمخانہ گراؤنڈپر منعقدہ فائنل میچ میں شرین محل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں169 رنز بنائے شرافت54 ، وسیم یوسفی 32 ، محمد شفیق 18 ، ملک سپورٹس کی طرف سے عابدالله اور فواد علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا وکٹ جبکہ ہدایت نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں ملک سپورٹس کی ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی ساجد خان 50 ، شازیب 30 ، خرم شہزاد35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ناصر نے چار ،ظاہر نے تین ، شہزاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد فیاض اور ساجد آفریدی ، سکور ر کے فرائض عبدالواحد نے انجام دیئے ۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں پشاورڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ120 کلبز نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں ملک سپورٹس نے آئی سی ایم ایس جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شرین محل نے شمع کلب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔
ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلرز ملک سپورٹس کے عابدالله،محمد عاطف اور ارشد اقبال قرار پائے ، بہترین بیٹسمین شمع کلب کے عادل آمین اورشیرین محل کے آفتاب خان، بہترین آل راؤنڈحماد الحسن،ایمرجنگ پلیئرمحمد عاطف قرار پائے۔جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈناصر نے حاصل کیا۔مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.