پشاور، نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، پنجاب اور فاٹا کی کامیابی

اتوار 28 فروری 2016 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب نے اسلام آباد جبکہ فاٹا نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پہلا میچ پنجاب اور اسلام آباد کے مابین کھیلاگیا جس میں پنجاب نے اسلام آباد کو چار ایک سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کردی ، میچ میں پنجاب کی طرف سے پہلا گول کھیل 13 ویں منٹ میں حمزہ نے کیا جس کو 18 ویں منٹ میں اسلام آباد کی طرف سے ایم شہباز نے برابر کردیا ، میچ کے پہلے اور دوسرے کواٹر تک میچ ایک ایک سے برابر تھا جس کا بعد تیسرے کواٹر میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 32 ویں منٹ میں عمر نے گول کرکے سکور دو ایک کیا چوتھے کواٹر میں پنجاب کی طرف سے 53 ویں منٹ میں ابراہیم اور 54 ویں منٹ میں وقار علی گول کرکے اپنی ٹیم کو چار ایک سے فتح دلائی ، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر افغان کمشنر ایٹ وقار معروف مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سابق اورلمپئن مصدق حسین ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، حاجی ہدایت ، ضیاء الرحمان بنور، محمد آیاز سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ میں دوسرا میچ فاٹا اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلاگیا جس میں فاٹا نے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ۔ فاٹا کی طرف سے محمد فیضان اور یار جمال نے دودو جبکہ کامران نے ایک گول کیا ۔ جبکہ گلگت کی طرف سے ارشد اقبال نے دو گول کئے ۔ میچ میں افسر علی اور ہارون الرشید نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :