پشاور سمیت صوبے بھر میں بائیس قیمتی جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب

اتوار 28 فروری 2016 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں بائیس قیمتی جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہے ۔ جانے بچانے والی قیمتی ادویات غائب ہونے کے باعث تین سے زائدمریض اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہائی بلڈ پریشر ، خون پتلا کرنے والی ادویات اور مختلف اینٹی بائیو ٹیک سیرپ جن کی تعداد بائیس سے زائد ہیں مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں پنجاب اور سندھ سے اس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے قیمتی ادویات غائب ہونے کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں اب تک تین سے زائد مریض ادویات نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں اس کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے ۔ قیمتی ادویات کے نایاب ہونے کے باعث ایرانی اور انڈین ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ انڈین اور ایرانی ادویات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث بھی ان ادویات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :