گلشن آبا د ویلفیئر سوسائٹی بدھائی کے وفد کی اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 28 فروری 2016 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) صدر گلشن آبا د ویلفیئر سوسائٹی بدھائی تاج محمد کے وفد کے ہمراہ نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے رہائش گاہ پر آمد ، اُن کے بھائی جاوید جھگڑا کو اقبال ظفر جھگڑا گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر صدر گلشن آباد تاج محمد نے کہاکہ ہم اُمید ظاہر کرتے ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں دیہتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکا م ہوچکی ہے اور عوام کو بے روزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ایک ورکر جوقابلیت پر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے پھر تین مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے اور آب اپنی قابلیت پر گورنر منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا کی قیادت میں خیبرپختونخوااور خصوصاً پشاور میں آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ پشاو رجوکہ گرین اینڈ کلین پشاور کے نام سے ناکام حکومت پہنچا ن بنا رہی ہیں لیکن اس گرین اینڈ کلین پشاور میں ایک علاقہ ہے جوکہ بدھائی محلہ گلشن آباد کے نام یاد کیا جاتا ہے اور اس علاقے میں تحریک انصاف کے ایم پی اے بھا رہتا ہے لیکن انہوں نے اپنے باغات کے لیے روڈز بنائے بجلی دی لیکن جہاں غریب عوام رہتے ہے وہاں پر ایم پی اے صاحب تکلیف کے لیے نہیں آتے اور وہاں کے عوام بجلی کے بغیر اندھیروں راتیں گزارتی ہیں ۔

اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی جاوید جھگڑا نے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد مسلم لیگ ن کے رہنما و نومنتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی قیادت میں محلہ گلشن آباد کے عوام کواس اندھیروں کے دلیل سے نکل کر ہی دم لینگے ۔اس موقع پر وفد نے کا شکریہ بھی ادا کیا اور نومنتخب کو نیا گورنر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :