چوہدری محمدسرورکی ”کارکنان ملاقات ڈے “پر200سے زائد وفود سے ملاقاتیں

پاک افواج کے وزیر ستان میں شہید ہونیوالے جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور دہشت گردی کیخلاف قرار داد بھی منظور دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 17:20

چوہدری محمدسرورکی ”کارکنان ملاقات ڈے “پر200سے زائد وفود سے ملاقاتیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورکی ”کارکنان ملاقات ڈے “پر200سے زائد وفود سے ملاقاتیں پاک افواج کے وزیر ستان میں شہید ہونیوالے جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور دہشت گردی کیخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے اتوار کے روز اپنے دفتر جوہر ٹاؤن سیکرٹر یٹ میں لاہورکی مختلف یونین کونسلوں سے آنیوالے200سے زائد پارٹی وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ وزیر ستان میں کیپٹن سمیت4فوجی جوانوں کے شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشت گردی کیخلاف اور پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کر نے کی قرار داد بھی منظور کی گئیں سابق گور نر پنجاب و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورنے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت کی نہیں پوری پاکستانی قوم کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن کر نیوالوں حکمرانوں اور انکی پا لیسوں کے خلاف عوام نفرت کرتی ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں صرف کر پشن اور لوٹ مار میں ہی نہیں عوام کو بے وقوف بنانے میں بھی مک مکاؤ ہے اور تحر یک انصاف ملک سے ایسی سیاسی جماعتوں کیخلاف میدان میں نکل چکی ہیں انکا سیاسی میدان سے ہمیشہ کیلئے صفایا کر دیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان میرے ساتھ ہیں اس لیے پارٹی انتخابات میں انشاء اللہ پنجاب کا صدر منتخب ہو کر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کر وں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کے جو اقدام کیا ہے تحر یک انصاف کا ہر کارکن اسکو مکمل سپورٹ کر تا ہے عوام تحر یک انصاف کا حصہ بن کر عمران خان کا تبدیلی کی جنگ میں ساتھ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :