پشاورکے علاقہ گنج میں دودوست پراسرار طور پرہلاک ہوگئے

دونوں افراد کی ہلاکت زہریلی شراب پینے سے ہوئی،مقامی رہائشی

اتوار 28 فروری 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) پشاورکے علاقہ گنج میں دودوست پراسرار طور پرہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کونسلر بھی شامل ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق گنج کے علاقہ میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے بیان کے مطابق دونوں افراد بسترپر مردہ پائے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کسان کونسلر اور اس کادوست بھی شامل ہے۔ جبکہ تیسرے دوست کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق دونوں افراد کی ہلاکت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ۔ تاہم پولیس کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :