ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو صرف سیاست ہی نہیں علاقہ بھی چھوڑ دوں گا چوہدری شیر علی

کرپشن کی بات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں تنقید کافی نہیں خطاب

اتوار 28 فروری 2016 16:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو صرف سیاست ہی نہیں بلکہ بھی علاقہ چھوڑ دوں گا کرپشن کی بات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔تنقید کافی نہیں۔ ثبوت فراہم کیے جائیں۔اربوں روپے کے پراجیکٹ منظور کیئے ہیں ایک ایک پائی کا ذمہ دار ہوں۔میں اور میرے خاندان نے حکومت میں رہ کر ایک ٹکے کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

ان خیالات کا اظہار پنڈی گھیب کے سینئر صحافی کے بی عزیز مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد علاقہ کی فلاح و بہبود ہے۔علاقہ کے عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچا ہوں۔ہمارے خاندان کی خدمت تحریک پاکستان اور بعداز قیام پاکستان روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاگیر داروں کے تسلط اور کرپشن کے بات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

رجسٹری محرر یا پٹواریوں سے پیسے لینے والے سیاستد دانوں کو بے نقاب کیا جائے۔ مخص تنقید کرنا ہی کافی نہیں۔کرپٹ ملازمین اور سیاستدانوں کے خلاف ثبوت فراہم کیئے جائیں میں خود ان کے خلاف کاروائی کیلئے کردار ادا کرؤں گا۔اس موقع پر سینئر صحافی نواز رضا ، سلطان سکندر ، ندیم رضا، ڈاکٹر غلام رضا اعوان ، رفاقت اعوان ، اختر حسین آزاد ، سید فرحت شاہ ، سید افتخار بخاری ، وحید احمد کے علاوہ ڈویثرین بھر کے صحافیوں ، سیاسی شخصیات اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :