دبئی میں پاکستانیوں نے گزشتہ سال 20فیصد سے زائدجائیدادیں خرید لیں

2014ء کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے 5 ہزار 79جائیدادوں پر سرمایہ کاری کی تھی

اتوار 28 فروری 2016 16:09

دبئی میں پاکستانیوں نے گزشتہ سال 20فیصد سے زائدجائیدادیں خرید لیں

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء)دبئی میں پاکستانیوں نے گزشتہ سال 20فیصد سے زائدجائیدادیں خرید لیں دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے دوران 20 فیصد زائد جائیدادیں خریدی ہیں اور دوران سال پاکستانی سرمایہ کاروں نے دبئی میں تقریباً 2ارب 17کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 6 ہزار 106جائیدادیں خریدی ہیں جبکہ سال 2014ء کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے 5 ہزار 79جائیدادوں پر سرمایہ کاری کی تھی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے سال 2014ء کے دوران دبئی میں جائیداد کی خریداری پر 2ارب 6کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سرماہی کاری کی گئی تھی۔