کیپٹن عمیر کی شہادت پر فخر، چھوٹے بیٹے کو بھی اگلے محاذ پر بھیجا جائے،کرنل(ر)خالد

اتوار 28 فروری 2016 15:50

کیپٹن عمیر کی شہادت پر فخر، چھوٹے بیٹے کو بھی اگلے محاذ پر بھیجا جائے،کرنل(ر)خالد

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) شوال میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر شہید کے والد ریٹائرڈ کرنل خالد نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا قوم کیلئے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہے، شہید عمیر عبداللہ عباسی میرا شہزادوں جیسا بیٹا تھا۔

(جاری ہے)

بہادر کمانڈر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت عمیر کے علاوہ میرا چھوٹا بیٹا بھی پاک فوج کا حصہ ہے۔ میں نے آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ میرے چھوٹے بیٹے کو بھی اگلے محاذ پر لڑنے کیلئے بھیجیں۔

متعلقہ عنوان :