قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے،ملک دشمن عناصر کیخلاف جنگ جاری رہے گی،اقبال ظفر جھگڑا

اتوار 28 فروری 2016 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) خیبرپختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں تاہم آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

شوال میں شہید فوجی افسران واہلکاروں کے اہل خانے سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :