ویرات کوہلی کا ساتھ چھوٹتے ہی انوشکا شرما نے کرکٹ دیکھا بھی بند کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 15:40

ویرات کوہلی کا ساتھ چھوٹتے ہی انوشکا شرما نے کرکٹ دیکھا بھی بند کردی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کچھ دنوں پہلے تک ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا تھے تاہم کوہلی سے دوستی کے ساتھ انوشکا کا دل بھی ایسا ٹوٹا کہ اب ان کی کرکٹ میں دلچسپی بھی ختم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وقت تھا جب کوہلی اور انوشکا شرما ہاتھوں میں ہاتھ دیئے گھومتے دکھائی دیتے تھے،انوشکا کرکٹ میچز میں کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتیں تو کوہلی سوشل میڈیا پر ان کی فلموں کے تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دیتے تاہم 2016ء بالی ووڈ جوڑیوں کے لیے ظالم سال ثابت ہوا اور کئی مشہور جوڑیوں میں طلاق کے ساتھ کوہلی اور انوشکا کا طوفانی عشق بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب ویرات کوہلی ایک بار پھر انوشکا سے رابطوں کی کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے مشترکہ دوستوں سمیت ممکنہ طور پر انوشکا کے بھائی کی مدد حاصل کی ہے لیکن ایسا محسوس ہوتاہے کے اب اداکارہ اپنے سابق محبوب کا نام تک سننا نہیں چاہتی ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ میچز میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :