راولپنڈی میں چائنا مارکیٹ و کالج روڈ پر ٹریفک جام سے شہری پریشانی کا شکار

اتوار 28 فروری 2016 15:37

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء)راولپنڈی کے علاقیچائنا مارکیٹ و کالج روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنے اور پارکنگ کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ چائنا مارکیٹ و کالج روڈ پر ٹریفک جام کے باعث طلباء و طالبات سکولوں میں پہنچنے اور گھر واپسی کیلئے لیٹ ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے ایڈمنسٹریٹر راول ٹاؤن سے فوری ایکشن لینے اور سی ٹی او راولپنڈی سے چائنہ مارکیٹ و کالج روڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔