کراچی علاقے کیماڑی میں معمولی تلخ کلامی پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیورہلاک ہوگیا

اتوار 28 فروری 2016 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) کراچی علاقے کیماڑی میں معمولی تلخ کلامی پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیورہلاک ہوگیا۔کراچی کے علاقے کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر15 کے قریب شہزاد نامی پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مل کرٹرک ڈرائیور ریاض حسین کومبینہ طورپربدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور شہزاد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس حکام کے مطابق مقتول ریاض ایک بیٹی کا باپ تھا اوراس کا تعلق خوشاب سے تھا۔

لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکارشہزاد نے معمولی تلخ کلامی پرٹرک ڈرائیور کی جان لے لی، ورثا کا الزام ہے کہ پولیس اپنی پیٹی بھائی کوگرفتار کرنے میں سنجیدہ نظرنہیں آرہی۔دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ملزم شہزاد سی ٹی ڈٰی اہلکار ہے، اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :