کراچی ، مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 54 ملزمان گرفتار

اتوار 28 فروری 2016 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) شہر قائد میں پولیس اور رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر پرانی سبزی منڈی ، جمشید کوارٹر ، احسن آباد ، سہراب گوٹھ ، لیاری ، موچکو ، اسٹیل ٹاون ، نیلم کالونی ، شاہ رسول کالونی اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان گرفتار کرلیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور قرار دیئے گئے افراد بھی شامل ہیں جن میں سے 8 کا تعلق سیاسی اور 6 کالعدم تنظیموں سے ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، اوردیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :