پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مستقبل کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے (کل) اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں پی آئی اے اور پاکستان ایئر ویز کے حوالے سے غور کیا جائیگا

اتوار 28 فروری 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مستقبل کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے (کل)پیر کواجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیر اعظم نے پیر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں اعلیٰ حکومتی و سرکاری اہلکاروں سمیت پی آئی اے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ایوی ایشن اورقائم مقام چیئرمین پی آئی اے بریفنگ دیں گے اس کے علاوہ اجلاس میں پی آئی اے اور پاکستان ایئر ویز کے حوالے سے غور کیا جائیگا۔