کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ بجائے معاوضہ میچ کارکردگی سے مشروط ،ٹی وی کمرشلز معاہدے کرنے سے روکا جائے ، شائقین کرکٹ کا مطالبہ

اتوار 28 فروری 2016 15:01

کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ بجائے معاوضہ میچ کارکردگی سے مشروط ،ٹی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست پر بورڈ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی بجائے معاوضے کو میچ میں کارکردگی سے مشروط کرنے اورکھلاڑیوں کوٹی وی کمرشلز کے معاہدے کرنے سے روکنے کے مطالبا ت کر دئیے ۔ہفتہ کے روز بھارتی ٹیم سے شکست کھانے پر شائقین کرکٹ کا پارا ابھی تک نیچے نہیں آیا اور ہر جگہ پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی موضوع بحث رہی۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس پر تو گلی میں کھیلنے والے لڑکوں کی ٹیم بھی شرما گئی ۔ انہوں نے تجویز دی کہ کھلاڑیوں کوسنٹرل دینے کی بجائے معاوضے کو میچ میں کارکردگی سے مشروط کر دیا جائے ۔ شائقین کرکٹ نے مزید کہا کہ بورڈ کو چاہیے کہ کھلاڑیوں پرکمرشلز کے معاہدے کر نے پر فوری پابندی عائد کی جائے اور ان سے معاہدے میں توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھنے کی شق رکھی جائے ۔ ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا جائے پھر دیکھتے ہیں وہ ٹی وی پر کیسے چیزیں بیچتے ہیں؟

متعلقہ عنوان :